ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گجرات کی عدالت نے راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا

گجرات کی عدالت نے راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا

Thu, 02 May 2019 21:06:27  SO Admin   S.O. News Service

سورت :02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی کے مودی نام کو لے کر دیئے گئے بیان پر جمعرات کو سورت کی ایک عدالت نے انہیں سمن جاری کیا۔گجرات کے ایک رکن اسمبلی نے عدالت میں کانگریس صدر کے خلاف ان کے اس بیان کے لئے مجرمانہ ہتک عزتی کامقدمہ دائر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ سارے چوروں کا نام مودی کیوں ہے۔سورت کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ بی ایچ کپاڑیا نے راہل گاندھی کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں سات جون کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی۔بی جے پی ممبر اسمبلی پوریش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف تعزیرات ہند کی بدنامی سے متعلق دفعہ499اور500 کے تحت 16 اپریل کو یہ شکایت دائر کی تھی۔اپنی شکایت میں سورت مغربی سیٹ سے ممبر اسمبلی نے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس صدر نے کہا تھا کہ سارے مودی چور ہیں یہ کہہ کر پورے مودی کمیونٹی کی توہین کی ہے۔13 اپریل کوکرناٹک کے کولار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھاکہ نیرو مودی مودی، للت مودی، نریندر مودی آخر ان تمام کا لقب مودی ہی کیوں ہیں۔گزشتہ ماہ بدنامی مقدمہ دائر کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوریش نے دعوی کیا کہ راہل گاندھی کے اس بیان سے پورے مودی کمیونٹی کی توہین ہوئی ہے۔ممبر اسمبلی نے کہاکہ مودی نام والے لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ مودی کمیونٹی کے تمام لوگ چور ہیں؟ انہوں نے اس کمیونٹی اور میری بھی توہین کی ہے، کیونکہ میرا بھی نام مودی ہے، اس لئے میں نے سورت کی عدالت میں آئی پی سی کی دفعات 499 اور 500 کے تحت یہ شکایت (راہل گاندھی کے خلاف) درج کرائی ہے


Share: